ایف بی آر کو ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کیلیے اضافی اختیارات حاصل

انٹرنیٹ، ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کومعلومات دینے کا پابند کر دیا گیا


ارشاد انصاری August 14, 2025

اسلام آباد:

ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ کیسز کی تحقیقات کیلیے اضافی اختیارات حاصل کر لیے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس کیسزکی تحقیقات کیلیے انٹرنیٹ، ٹیلی کام کمپنیاں اور پی ٹی اے کو معلومات دینے کا پابند کردیا گیا، جس سے کمشنر کو ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کیلیے انٹرنیٹ سبسکرائبرز کی معلومات میسر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کمپنی سے ڈیٹا جبکہ ٹیلی کام کمپنی یا پی ٹی اے سے صارفین کی معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ 

تحقیقات کیلئے آڈیٹرز کا تقرر بھی کیا جائے گا، ترمیمی قانون نجی کے تحت آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری یقینی بنانے کے پابند ہوں گے، سرکاری ملازمین ٹیکس دہندگان سے متعلق معلومات افشا نہ کرنے کے پہلے ہی پابند ہیں۔

بورڈ یا کمشنر مقدمات یا ویلیوایشن میں معاونت کیلئے ماہرین کا تقرر کرے گا، اس کا مقصد ٹیکس امور میں کام کے معیار بہتر بنانا ہے۔

مقبول خبریں