یوم آزادی پر پنجاب بھر میں جشن کی نئی تاریخ رقم ہوگئی جب کہ تمام 41 اضلاع میں بیک وقت آتش بازی اور لیزر شوز کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام اضلاع میں 78 ویں یوم آزادی پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
لاہور، راولپنڈی، مری سمیت تمام اضلاع میں رات 12 بجے آتش بازی نے یوم آزادی کی رات کو چاند رات بنا دیا، گھڑی کے 12 بجاتے ہیں خوبصورت رنگ فضاؤں میں پھیل گئے، ہزاروں شہریوں نے بچوں اور اہل خانہ سمیت شرکت کی۔
https://x.com/search?q=%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%A7%D9%93%D8%AA%D8%B4%20%D8%A8%D8%A7%D8%B2%DB%8C%20%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DA%88&src=typed_query