احمد علی چھٹہ ،احمد خان بچھر،جنید افضل ساہی سمیت دیگر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت

جسٹس خالد اسحاق نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے


ویب ڈیسک August 18, 2025

احمد علی چھٹہ ،احمد خان بچھر اور جنید افضل ساہی سمیت دیگر کی نااہلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس خالد اسحاق نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو پیش ہونے کا حکم دیا اور  سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس نااہل کیا۔

جسٹس خالد اسحاق نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار  کیا کہ ملزمان نے سرنڈر کردیا ہے، وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ ان کی اپیل دائر ہوچکی ہے انہوں نے سرنڈر نہیں کیا۔

جسٹس خالد اسحاق  نے کہا کہ ان کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کا  اعتراض بھی یہی ہے، عدالت  نے کہا کہ مجھے پہلی سماعت پر معلوم نہیں تھا اور مجھے اس چیز کا انداز ہوا ہے۔

جسٹس خالد اسحاق  نے کہا کہ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز  سے میں دور رہا ہوں، اب اندازہ ہوا ہے کہ میڈیا کے بغیر تو ہم خود کو معذور سمجھتا ہوں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ درخواست گزاروں کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں اور سرنڈر نہیں کیا آپ نے بھی نہیں بتایا،   جسٹس خالد اسحاق  نے کہا کہ 
الیکشن کمیشن کا اعتراض ہے کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہوگی۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ میرے علم میں بھی نہیں تھا میں بھی ہدایات لے لیتا ہوں
عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں