کراچی: کیش وین پانی میں پھنس گئی، لاکھوں روپے کندھوں پر اٹھاکر بینک منتقل کرنےکی ویڈیو وائرل

شدید بارش کے بعد شہر میں اربن فلڈ کی صورتحال بن گئی اور سوشل میڈیا پر شہر بھر کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں


ویب ڈیسک August 20, 2025

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر بھر میں اربن فلڈنگ آنے سے روڈ تالاب میں تبدیل ہوگئے جب کہ اس دوران سیلابی صورتحال کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز مون سون کے طاقتور سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے سبب مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ  دیواریں گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شدید بارش کے بعد شہر میں اربن فلڈ کی صورتحال بن گئی اور سوشل میڈیا پر شہر بھر کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیاں گھنٹوں تک پھنسی رہیں جب کہ دفاتر جانے والے افراد کو گھر واپس ہونے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

موسلا دھار بارش کے دوران بینک کی کیش وین پانی کے درمیان جام ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے لاکھوں روپے کندھوں پر اٹھا کر بینک میں منتقل کیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

مقبول خبریں