روشنیوں کا شہر کراچی ایک بار پھر بارش کے بعد پانی اور اندھیرے میں ڈوب گیا۔
کراچی میں ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ بجلی بھی غائب اور پانی بھی ندارت ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد بھی بول پڑے۔
سابق کرکٹر سرفراز احمد کے گھر کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جس پر پریشان ہوکر انھوں نے سوشل میڈیا پر دل کھول کر رکھ دیا۔
سرفراز احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کہ بھائی مہربانی کرکے بفرزون کی بجلی بحال کر دو۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ بجلی گئے ہوئے 10 گھنٹے ہوگئے اور اب تو یو پی ایس بھی بند ہوگیا۔
جس پر ان کے مداح، سوشل میڈیا صارفین اور کراچی کے رہائشیوں نے بھی اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی بندش کی شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔
خیال رہے کہ کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔
ان طوفانی بارشوں کے دوران ہونے والے مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی علاقے تباہ حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔