راولپنڈی: بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل ہونی تھی تاہم اب اسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر مؤخر کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے وکلا کو سماعت مؤخر کیے جانے کے حوالے سے اگاہ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہی عدالت کی جانب سے کیس کی ائندہ سماعت کے حوالے سے اگاہ کیا جائے گا۔