لوئر دیر کے علاقے میدان لعلو میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے جنگل کے چوکیدار کو اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگل کے چوکیدار کو اغواء کرنے کے 20 منٹ بعد قتل کیا گیا۔
جنگل کا چوکیدار نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہا تھا، مسلح شر پسند عناصر چوکیدار کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔