لاہور میں 10 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والا حجام گرفتار

بچی اسکول و عربی قاعدہ کی پڑھائی کے لیے بازار سے گزرتی تھی، پولیس


ویب ڈیسک August 21, 2025

لاہور:

ساندہ پولیس نے 10 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے حجام کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچی اسکول و عربی قاعدہ کی پڑھائی کے لیے بازار سے گزرتی تھی اور اوباش ملزم اجمل نے بازار میں حجام کی دکان بنائی ہوئی تھی۔

ملزم معصوم بچی سے دوستی کی آڑ میں شاپنگ کے بہانے بازار جانے پر آمادہ کرتا رہا، بچی قریبی فلٹر سے پانی بھرنے گئی تو ملزم نے بچی کو ہراساں کیا لیکن والدہ کے موقع پر آنے سے ملزم اجمل وہاں سے فرار ہوگیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق والدہ نسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اجمل کو فوری گرفتار کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ڈاکٹر محمد عمر نے واضح پیغام دیا کہ بچوں اور عورتوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

مقبول خبریں