یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل پیکا ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز گفتگو پر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک August 21, 2025
فوٹو این سی سی آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز گفتگو کے الزام میں ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتار کرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ڈاکٹر عمر عادل کی گرفتاری کے بعد کی تصویر اور اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ 

جس کے مطابق ڈاکٹر عمر عادل کیخلاف مقدمہ نمبر 203/2025 ، پیکا آرڈیننس کی دفعات 11، 12 اور 13 اے کے تحت درج ہے۔

ملزم کیخلاف شہری کی درخواست پر انکوائری شروع ہوئی اور پھر تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

 

مقبول خبریں