باجوڑ میں آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے گاؤں ترخو کو کلیئر قرار دیدیا، متاثرین کی واپسی شروع

گاؤں والوں کی باعزت واپسی شروع ہوگئی ہے ان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ جاری


ویب ڈیسک August 22, 2025

سیکیورٹی فورسز نے تحصیل ماموند گاؤں ترخو کو کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد آپریشن کے سبب بے گھر ہوئے متاثرین کی واپسی شروع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل ماموند کے گاؤں ترخو کے متاثرین کی باعزت واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گاؤں ترخو، تحصیل لوئی ماموند کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے، دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گاؤں ترخو کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

مقبول خبریں