پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والا پل 6 دن کی قلیل مدت میں مرمت کرکے کھول دیا

اتنی قلیل مدت میں پل کا مرمت کر کے کھولا جانا پاک فوج کے انجینئرز کی مہارت کا کھلا ثبوت ہے


ویب ڈیسک August 22, 2025

اسلام آباد:

پاک فوج کے انجینئرز نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کو چھ دن کی قلیل مدت میں مرمت کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

پل کھل جانے سے باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ بحال ہو گیا ہے، اتنی قلیل مدت میں پل کا مرمت کر کے کھولا جانا پاک فوج کے انجینئرز کی مہارت کا کھلا ثبوت ہے۔

باجوڑ اور دیر کے عوام نے پاک فوج سے پل کی فوری مرمت کی درخواست کی تھی جس پر پاک فوج نے دن رات کام کر کے پل کو قابل استعمال بنادیا، پل پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

مقبول خبریں