صحافی خالد جمیل ایک بار پھر گرفتار

ان کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات جلد میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی، این سی سی اے


اسٹاف رپورٹر August 22, 2025

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے صحافی خالد جمیل کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صحافی خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔

اس حوالے سے این سی سی اے نے تصدیق کی ہے کہ صحافی خالد جمیل کو گرفتار کیا گیا اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات جلد میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔

مقبول خبریں