بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کا وقت گزر گیا ہے، چیئرمین پی سی بی

اب بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات ہوگی اور تعلقات بھی اسی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے، محسن نقوی


ویب ڈیسک August 23, 2025
(فوٹو : فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کا وقت گزر گیا ہے، اب برابری کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت ہوگی، وہ وقت گزر گیا بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں گے۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالی نے چاہا تو ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اور ایشیا کپ میں پرفارمنس نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے فائدے کیلیے ٹیم میں نیا ٹیلنٹ شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی کو ٹیم میں شامل کرنے اور نکالنے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں اور نہ ہی میرا سلیکشن کمیٹی میں کوئی کردار نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کمیٹی اور سلیکشن کمیٹی فیصلہ کرتی ہے، ون ڈے کی کپتانی کا فیصلہ بھی سلیکشن کمیٹی کرے گی، ویمنز ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔
نتیجہ اللہ کے حوالے ہے، ٹیم کو سپورٹ کریں
 

مقبول خبریں