میرانشاہ میں گھر کے اندر کھیلتے ہوئے کھلونا بم پھٹنے سے 2 کمسن بھائی زخمی

دونوں بھائیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے


ویب ڈیسک August 24, 2025

شمالی وزیرستان: میرانشاہ میں گھر کے اندر کھلونا نما بم  پھٹنے سے 2 کم سن بھائی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کے اندر کھلونا نما بم دھماکے میں دو کم سن بھائی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سید جلال چیک پوسٹ کے قریب ایک رہائشی مکان میں اس وقت ہوا جب بچے ایک کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت جاوید ولد محمد عثمان عمر 8 سال اور خالد ولد محمد عثمان عمر 6 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی بھائیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کھلونا نما بم کسی نامعلوم مقام پر پھینکا گیا تھا، جسے بچے کھلونا سمج کے کھیلنے کیلئے  گھر لے آئے۔

مقبول خبریں