پشاور:
بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں سے آنے والی سبزیوں اور فروٹ کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں سبزیوں اور آٹا سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی وجہ سے سبزیوں کی رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا ہوا ہے اور پشاور میں آلو 100 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح ٹماٹر 129 روپے فی کلو، پیاز 120 روپے فی کلو، لہسن 350 روپے فی کلو، ادرک 500 روپے فی کلو، پھول گوبھی 110 روپے فی کلو اور مرغی 465 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور میں سبزیوں کے ساتھ ساتھ گندم اور آٹا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فی کلو قیمت میں 20 سے 30 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔