لاہور:
مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو یہاں اپنے والد کی دوا خریدنے کے لیے آئی تھی، ملزم نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی سٹی نے کہا کہ بچیوں کو تنگ اور ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔