کراچی:
شہر قائد میں تیموریہ پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب سے شوروم کے ڈرائیور سے چھینی گئی فارچونر گاڑی برآمد کرلی۔
ایس ایچ او فراز نے بتایا کہ گاڑی گڈاپ کے علاقے سے برآمد کرلی ہے جبکہ گاڑی کی آخری لوکیشن سپر ہائی وے پاکستان ہوٹل کی آئی تھی جس کے بعد ملزمان نے ٹریکٹر کاٹ دیا تھا۔
تاہم پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رات گئے گاڑی برآمد کرلی جس کے چھین جانے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے
تیموریہ پولیس کے ہاتھوں گڈاپ سے برآمد کی جانے والی فارچونر گاڑی جسے ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے سے پولیس کی وردی میں ملبوس 4 ملزمان ڈرایئور سے چھین کر فرار ہوئے تھے