بھارتی کھلاڑی الگ الگ فلائٹس سے 4 ستمبر کو دبئی پہنچیں گے

بھارتی کرکٹ بورڈ  کی اجازت کے بعد ہر کھلاڑی نے اپنا اپنا ٹریول پلان دیا ہے۔


اسپورٹس ڈیسک August 29, 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم چار ستمبر کو ایشیاکپ کے لیے دبئی پہنچے گی۔

بھارتی کھلاڑی اس بار ایک ساتھ دبئی کی اڑان نہیں بھریں گے بلکہ اپنے اپنے شہروں سے فلائٹس لےکر دبئی پہنچیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ  کی اجازت کے بعد ہر کھلاڑی نے اپنا اپنا ٹریول پلان دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں لگے گا۔

ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو یواے ای کے خلاف میچ سےکرے گی۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 سمتمبر کو ہوگا۔

پاکستان کی ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد ایشیا کپ میں اپنی قسمت آزمانے گی۔

مقبول خبریں