لاہور:
غالب مارکیٹ میں ڈرائیور نے گاڑی کے اندر 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرومانی روڈ گلبرگ سے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو زبردستی گھر میں کھڑی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی 2 بار بچی سے زیادتی کر چکا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
قائم مقام ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔