بہن پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

ملزم نے 2022 میں اپنی بہن پر تیزاب پھینک کر زخمی کیا تھا۔ ملزم نے تیزاب پھینکنے کے بعد متاثرہ خاتون کا پیچھا کیا


کورٹ رپورٹر August 30, 2025

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے میں ملزم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ملزم محمد رمضان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو متاثرہ خاتون کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا جبکہ جج نے متاثرہ خاتون کے 2 بیٹوں کو زخمی کرنے کے جرم میں 4، 4 سال قید اور 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2022 میں اپنی بہن پر تیزاب پھینک کر زخمی کیا تھا۔ ملزم نے تیزاب پھینکنے کے بعد متاثرہ خاتون کا پیچھا کیا۔

ملزم نے خاتون کے گھر کے باہر دوبارہ تشدد کیا، ملزم نے بچاؤ کے لئے آنے والے خاتون کے بیٹوں کو بھی چھری کے وار سے زخمی کیا تھا۔

مقبول خبریں