سہ فریقی سیریز: محمد حارث آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بلا توڑ ڈالا

محمد حارث سیریز کے پہلے میچ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے تھے۔


اسپورٹس ڈیسک August 31, 2025

سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں محمد حارث نے جلدی آؤٹ ہونے پر غصے میں اپنا بلا توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں پاکستان نے 31 رنز سے فتح حاصل کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ تاہم محمد حارث صرف ایک رن ہی بناسکے۔

محمد حارث جو سیریز کے پہلے میچ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے تھے، جلد آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور بلا توڑ دیا۔

ان کے بلا توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پہ شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مقبول خبریں