ٹیوشن جاتے وقت اغوا ہونے والا 16 سالہ لڑکا بازیاب

پولیس  ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرکے مغوی عبدالمعیز کو بحفاظت بازیاب کرکے اسکے والدین کے حوالے کردیا


شاہ میر خان August 31, 2025
فوٹو ایکسپریس

اینٹی وائلنٹ سیل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر نوجوان کو بازیاب کروالیا۔

ترجمان کے مطابق اے وی سی سی اور سی آئی اے پولیس نے منگھوپیر کی حدود سے اغواء کئے جانے والے 16 سالہ عبدالمعیز کو بازیاب  کروالیا۔ مغوی 23 اگست 2025 کو گھر سے ٹیوشن پڑھنے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔

عبدالمعیز کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 634/25 بجرم دفعہ 364A PPC تھانہ منگھوپیر میں درج ہوا۔

مقدمے کی تفتیش  کرتے ہوئے اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس  ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرکے مغوی عبدالمعیز کو بحفاظت بازیاب کرکے اسکے والدین کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کم لڑکے کے مبینہ اغوا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں