ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ، کپتان کی تشویش بڑھنے لگی

کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔


اسپورٹس ڈیسک September 01, 2025

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کے باوجود ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ کپتان کی تشویش بڑھانے لگی۔

یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ابتدائی 15 اوورز میں بولنگ بھی اچھی رہی لیکن آخری پانچ اوورز میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔

کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اس پر قابو پالیا جائے تو ٹیم اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج دے سکتی ہے۔

مقبول خبریں