سورانا کرسٹیا نے گمشدہ ٹرافی کی واپسی کے لیے اپیل کردی

ان کی یہ ٹرافی یوایس اوپن سے قبل امریکا میں ہوٹل سے غائب ہوگئی تھی۔


اسپورٹس ڈیسک September 01, 2025

رومانیئن ٹینس اسٹار سورانا کرسٹیا نے گمشدہ ٹرافی کی واپسی کے لیے اپیل کردی۔

کلیولینڈ میں انہوں نے امریکی حریف این لی کو فائنل میں زیر کر کے  پہلا ہارڈ کورٹ سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔

ان کی یہ ٹرافی یوایس اوپن سے قبل امریکا میں ہوٹل سے غائب ہوگئی تھی۔

سورانا کرسٹیا نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ٹرافی کی واپسی میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی ان کے لیے جذباتی طور پر اہم ہے۔ تاہم انہیں ابھی تک کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں