شہر قائد کے علاقے سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں ملکہ اورمدھوبالا کی صحت بہتری کی جانب گامزن دونوں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھی، ہتھنیوں کا علاج سری لنکن ڈاکٹرز کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سفاری پارک میں موجود دو ہتھنیوں کو چارماہ قبل ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھی تاہم ان کا علاج جاری ہے اب وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے۔
سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں ہتھنیوں کا علاج سری لنکن ڈاکٹرزکررہے ہیں ان کو چند ماہ قبل ٹی بی کےمرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث شہریوں کو ان کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
سفاری پارک انتطامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کو تین ماہ ہوچکے ہیں ہتھنیاں 80 فیصد صحتیباب ہوچکی ہیں اگلے ماہ اکتوبرمیں سری لنکن ڈاکٹرزکا وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جن سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا کہ ان ہتھنیوں کو عوام تک رسائی دی جائے یا نہیں۔
واضح رہے کہ چار ہاتھی 2009 میں تنزانیہ سے کراچی لائے گئے تھے جس میں نورجہاں نامی ہتھنی 2023اور سونیا نامی ہتھنی 2024 میں مختلف امراض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوگئی تھی۔