محکمہ وائلڈ لائف نے پینگولن کو نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں پھینکنے والے ملزم کو ٹک ٹاک ویڈیو کی مدد سے ٹریس کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق وائلڈلائف رینجر نے نایاب اور تحفظ شدہ پینگولین سیلابی پانی میں پھینکنے اور پھر اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
وائلڈ لائف رینجر نے ملزم کوقلعہ احمد اباد ضلع نارووال سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پینگولن کونالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں پھینکنے والے ملزم کی شناخت کی گئی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے جنگلی حیات پر ظلم کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جا رہے ہیں، حکومت پنجاب نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کڑی نگرانی اور مؤثر حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔
سینیئر وزیر کا کہنا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عزم ہے کہ پاکستان کی قیمتی جنگلی حیات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔