اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ختم، تمام ججز کی شرکت

فل کورٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں چند نکات کے اضافے کے لیے خطوط لکھنے والے ججز بھی شریک ہوئے


ویب ڈیسک September 03, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ختم ہوگئی جس میں عدالت عالیہ  کے تمام ججز نے شرکت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کی فل کورٹ میٹنگ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی زیر صدارت ہوئی، فل کورٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں چند نکات کے اضافے کے لیے خطوط لکھنے والے ججز بھی شریک ہوئے۔

ذرائع نے کہا کہ ہائیکورٹ سروس رولز کا معاملہ فل کورٹ ایجنڈے میں شامل ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ذرائع  نے کہا کہ ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں مسائل کو ایجنڈے میں رکھا گیا، فیملی ججز کے اختیارات کے حوالے سے معاملہ بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں