کراچی: گھریلو تنازع پر ملزم نے منگیتر کو کلہاڑی سے قتل کردیا

کلہاڑی کے اور سے منگیتر کی والدہ زخمی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا


اسٹاف رپورٹر September 03, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے کلہاڑی کے وار سے منگیتر کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایکسپریس کے مطابق  سپرہائی وے کے علاقے ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے نوجوان لڑکی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور اس کی زخمی والدہ کو اسپتال منتقل کردیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم گوہر علی کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر منگیتر 24 سالہ رشیدہ کو اور اس کی والدہ رانی زوجہ عبدالرشید کو زخمی کیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ مقتول کو سر کے عقب میں کان کے قریب کلہاڑی کا وار لگا تھا، پولیس گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

گرفتار ملزم گوہر علی کا کہنا ہے کہ وہ لکڑی کاٹ رہا تھا کہ اس دوران لکڑی اچھل کر رشیدہ کے سر اور اس کی والدہ کو بھی لگ گئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں تاہم پولیس ملزم کے بیان پر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں