کراچی، مصطفیٰ عامر قتل کیس میں فائنل چالان جمع نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

ملزم نے دوران ریمانڈ غیر قانونی کال سینٹرچلانے کا عتراف کیا تھا


منور خان September 04, 2025

کراچی:

ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتارارمغان قریشی کےکال سینٹرزسے ضبط کمپیوٹرزاورلیپ ٹاپس سے متعلق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے مکمل فرانزک رپورٹ موصول نہ ہونے کے باعث فائنل چالان جمع نہیں کرایا جا سکا۔

5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود 51 لیپ ٹاپس اورکمپیوٹرز کا فرانزک نہ ہو سکا، ملزم کے غیر قانونی کال سینٹرزسے 61 کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس فرانزک کے لئے تحویل میں لئے گئے تھے۔

ملزم کا ذاتی موبائل فون بھی تا حال ایجنسی کونہیں مل سکا،تمام معلومات کا حامل موبائل فون پہلے ریڈ میں مبینہ طور پرگم ہوا۔

ملزم نے دوران ریمانڈ غیر قانونی کال سینٹرچلانے کا عتراف کیا تھا،حتمی چالان جمع ہونے پر ہی کیس کی سماعت آگے بڑھے گی۔

مقبول خبریں