معروف کامیڈین نے کپل شرما کامیڈی شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

مشہور کامیڈین اب ایمازون پر کسی دوسرے شو میں جلوہ گر ہوں گے


ویب ڈیسک September 04, 2025

مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی شو دی کپل شرما کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

اس خبر کی کیکو شاردا یا کپل شرما شو کی ٹیم نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم مداح کیکو کے جانے پر دکھی ہیں۔ 

مداحوں کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا کا کردار کپل شرما کے ہر کامیڈی شو کا اہم حصہ رہا ہے اور ان کا کردار سب کا پسندیدہ بھی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کامیڈین اداکار کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ کر جاچکے ہیں لیکن کرشنا اور سنیل گروور نے مداحوں کی پرزور فرمائش پر شو جو پھر سے جوائن کرلیا تھا۔ 

  

مقبول خبریں