ٹوٹنہم ہاٹسپر کے دجید اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بننے کے قریب ہیں۔
گذشتہ سیزن میں پریمیئر لیگ کے دوسرے ہاف اور اب رواں سیزن کے آغاز پر شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں پہلی بار سینئر انگلش مینز فٹبال ٹیم کیلیے طلب کرلیا گیا ہے۔
مینیجر تھامس ٹوچیل نے اینڈورا اور سربیا کے خلاف آنے والے ورلڈکپ کوالیفائرز کیلیے 25 سالہ دجید کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
اگرچہ فٹ بال ایسوسی ایشن کسی کھلاڑی کے مذہب کا ریکارڈ نہیں رکھتی، لیکن اسپینس انگلینڈ کی ٹیم کے لیے کھیلنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی ہوں گے۔
اسپینس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مذہب کی وجہ سے اپنے اوپر کوئی اضافی بوجھ محسوس نہیں کریں گے۔