مچل اسٹارک اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کسے آگاہ نہ کرنے پر شرمندہ ہیں؟

اس نے مجھے میسج کیا کہ اسے انسٹاگرام کے ذریعے میری ریٹائرمنٹ کا پتہ چلا جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔


اسپورٹس ڈیسک September 05, 2025

حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کو فوقیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کوچ، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کو آگاہ کیا تاہم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کو بتانا بھول گئے۔

انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ مجھے مچل مارش کو فون کرنا چاہیئے تھا۔

مچل اسٹارک نے کہا کہ مارش نے مجھے میسج کیا کہ اسے انسٹاگرام کے ذریعے میری ریٹائرمنٹ کا پتہ چلا جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر ٹیسٹ کرکٹ اور ورلڈکپ 2027 پر نظریں مرکوز کرلی ہیں۔

مقبول خبریں