یوم بحریہ کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری

خصوصی ویڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے


ویب ڈیسک September 08, 2025

پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔

خصوصی ویڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے، پاک بحریہ نے ہر جہت سے دشمن پر زیرک نگرانی جاری رکھی۔

دشمن پاک بحریہ کی مستحکم حکمتِ عملی کے باعث زیر رہا، ویڈیو آہنی عزم اور حوصلوں کی عکاس ہے۔ پاکستان نیوی نے 1965 اور 1971 کی جرات مندانہ میراث کو برقرار رکھا۔

خصوصی ویڈیو پاک بحریہ کے حوصلے، عزم اور پاسبانی کی کہانی سناتی ہے۔

مقبول خبریں