پشاور، سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی مواد اپلوڈ کرنے پر خاتون گرفتار، مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، کیپٹل سٹی پولیس


ویب ڈیسک September 09, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

پولیس نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی مواد اپلوڈ کرنے پر خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بتایا کہ معاشرتی برائیوں کے سدباب اور نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حیائی، فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اسی سلسلے میں تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے حیائی پھیلانے والی خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اس سے قبل بھی پشاور کے مختلف علاقوں سے خواتین ٹک ٹاکرز سمیت نوجوان ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مقبول خبریں