اسلام آباد میں باپ، بیٹا اور بیٹی کا قتل؛ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور گھر کو باہر سے تالا بھی لگا ہوا تھا، متاثرہ فیملی کا دعویٰ


ویب ڈیسک September 10, 2025
فائل فوٹو

اسلام آباد:

 تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقیت میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی۔ مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا۔

تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں پیش آئی۔

ذرائع کے مطابق لاشیں کئی دوز پرانی ہونے کا انشکاف ہوا ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں کو بھی کئی روز تک علم نہ ہو سکا۔ باپ، بیٹا اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

متاثرہ فیملی کا دعویٰ ہے کہ باپ اور بیٹی کو رسی سے باندھنے کے بعد قتل کیا گیا جبکہ بیٹے کو سر پر زخم کے نشانات تھے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور گھر کو باہر سے تالا بھی لگا ہوا تھا۔

اہل محلہ کا کہنا تھا کہ گھر سے بہت بدبو آ رہی تھی، خون بھی پھیل رہا تھا جس پر خبر ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی ہیں اور میتوں میں کیڑے پڑ چکے تھے، مقتولین کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ باپ اور بیٹی کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے جبکہ مقتول بیٹے کے ہاتھ ٹانگوں کے ساتھ بندھے ہوئے ملے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول باپ مزدوری کا کام کرتا ہے جبکہ بیٹا سی ڈی اے کا ڈیلی ویجر ملازم ہے۔

مقتول بچوں کے ماموں کا کہنا ہےکہ ہم بہت غریب ہیں جبکہ ہمارے پاس مقتولین کے کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

مقبول خبریں