کراچی، ناردن بائی پاس پر ٹرک اور کوسٹر میں تصادم، 12 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کیلیے فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا


اسٹاف رپورٹر September 11, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناردن بائی پاس مواچھ گوٹھ پل پر ایک ٹرک اور مسافر کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

زخمیوں میں انور علی، بینش شمشیر، عادل، 12 سالہ افشین، شمریز علی خان، معظم، مدینہ خاتون، 5 سالہ محمد اذان، صدف اور سونیہ فاطمہ شامل ہیں۔

مقبول خبریں