سعودی آئل کمپنی کی سیلاب متاثرین کیلیے 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی امداد

پیٹرولیم مصنوعات این ڈی ایم اے کو دی جاری ہیں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد جاری رہے، سعودی سفیر


ویب ڈیسک September 11, 2025
زراعت، کان کنی، دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں میں منافع کی گارنٹی دی گئی۔ فوٹو: ایوری پکسل

اسلام آباد:

سعودی آئل کمپنی وافی انرجی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بطور امداد 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل عطیہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب ہوئی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیٹرولیم مصنوعات کی یہ امداد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جاری امداد میں تعاون کے لیے یہ پیٹرولیم مصنوعات این ڈی ایم اے کو دی جاری ہیں، مشکل وقت میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

آئل عطیہ کرنے والی سعودی کمپنی وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ مشکل وقت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، تعاون جاری رکھیں گے۔

مقبول خبریں