نجی بینک میں ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

فراڈ میں ملوث بینک کے 3 افسران نے ملی بھگت سے کمپنی بناکر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرائی، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 11, 2025

ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کے نائب قاصد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث بینک کے 3 افسران نے ملی بھگت سے آر ٹی سولوشن نامی ایک کمپنی بنا کر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرائی، مذکورہ کمپنی کا سربراہ پی آئی اے کے نائب قاصد کو بنایا گیا۔

غبن شدہ رقم پہلے جعلی کمپنی  اور بعد میں بینکر کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی رہی، ملزمان نے بیرون ملک دوروں کے لیے سوا کروڑ روپے کے فضائی ٹکٹس بھی بنوائے۔

ملزمان نے کروڑوں روپے اپنے اہل خانہ کے نام پر بھی منتقل کیے، گرفتار ملزمان میں بینک کا اے آئی ہیڈ سید عظیم الشان اور پی آئی اے  کا ڈیلی ویجز ملازم کاشان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

مقبول خبریں