کراچی، کورنگی کاز وے ندی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 20 سالہ مظہر کے نام سے کی گئی


منور خان September 12, 2025

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی صنعتی ایریا کاز وے کے قریب ندی میں نوجوان ڈوب گیا۔

جس کی اطلاع پر چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ مظہر کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر ندی میں گر کر ڈوبنے کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا ۔

مقبول خبریں