منشیات کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کون کرے گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کردیا 

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بینچ نے عبوری تحریری حکم جاری کردیا


ویب ڈیسک September 17, 2025

لاہور ہائی کورٹ میں منشیات کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا جب کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے قانونی نکتہ طے کردیا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بینچ نے عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔

منشیات کے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر ججز کی رائے میں تضاد کے باعث فل بینچ نے حتمی فیصلہ کیا۔

عدالت کے روبرو پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے دلائل دئیے، عدالت کے روبرو چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری قانون پیش ہوئے تھے۔

مقبول خبریں