لاہور: اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم گرفتار

ملزم اے ٹی ایم مشین کا مین لاک کھولنے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس


سید مشرف شاہ September 19, 2025

لاہور:

ڈولفن پولیس نے گلشن راوی واسا موڑ کے  قریب اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈولفن ٹیم نے بینک الارم کی بنا پر ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، ملزم اے ٹی ایم مشین کا مین لاک کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم حبیب الحق کا تعلق ضلع باجوڑ ایجنسی سے ہے،  ملزم کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں، ملزم کو تفتیش کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔

مقبول خبریں