زیادہ عرصے تک بلڈ پریشر ادویات کا استعمال کیا منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے؟

بلڈ پریشر کی ادویات زندگیاں بچاتی ہیں اور دل، دماغ اور گردوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ضروری سمجھی جاتی ہیں


ویب ڈیسک September 21, 2025

بلڈ پریشر کی ادویات زندگیاں بچاتی ہیں اور دل، دماغ اور گردوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ مگر طویل مدتی استعمال کے ساتھ کچھ ممکنہ منفی اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں، جو دوائی کی قسم اور مریض کی حالت پر منحصر ہوتے ہیں۔

1. ڈائیوریٹکس ( پانی کے ساتھ کھانے والی ادویات)

بار بار پیشاب آنا، جسم میں پانی کی کمی۔ پوٹاشیم، میگنیشیم یا سوڈیم کی کمی اور پٹھوں میں کمزوری یا دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہونا جبکہ لمبے عرصے میں یورک ایسڈ بڑھ سکتا ہے۔

2. بیٹا بلاکرز

دل کی دھڑکن بہت سست ہونا یا تھکن محسوس ہونا، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنا، نیند میں ڈسٹربنس اور نتیجے میں ڈراؤنے خواب آنا۔ کچھ مریضوں میں وزن بڑھنا یا جنسی کمزوری بھی ہوسکتی ہے۔

3. اے سی ای inhibitors

بار بار خشک کھانسی، گردوں کے فنکشن پر اثر (کریئٹنین بڑھ سکتا ہے)، پوٹاشیم لیول بڑھنا اور کچھ کیسز میں شدید الرجی۔

4. اینجیو ٹینسن رسیپٹر بلاکرز

اے سی ای inhibitors سے ہلکے سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں جیسے گردوں پر اثر اور پوٹاشیم کا بڑھنا ممکن۔

5. کیلشیم چینل بلاکرز

ہاتھ پاؤں یا ٹخنوں میں سوجن، قبض، چہرے پر لالی یا گرمی، دل کی دھڑکن تیز یا بے قاعدہ ہونا

مقبول خبریں