سری لنکن وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے سنگاکارا سے اہم ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ چھین لیا

انہوں نے یہ کارنامہ بنگلادیش کیخلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے دوران انجام دیا


ویب ڈیسک September 21, 2025

سری لنکن وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا سے سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز چھین لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں کوشل مینڈس نے بنگلادیشی بلے باز مہدی حسن کا وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑا جس کے بعد ان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی شکار 46 ہوگئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا کے پاس تھا جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 45 شکار کیے تھے۔

واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

مقبول خبریں