’عمان کا بھارت کیخلاف شاندار کھیل‘، پاکستان کیا سیکھ سکتا ہے؟

عمان نے دکھایا کہ بھارت ناقابل تسخیر ٹیم نہیں


ویب ڈیسک September 21, 2025

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا بھارت اور عمان کے درمیان 19 ستمبر کو کھیلا جانے والا آخری لیگ میچ ٹورنامنٹ پر کوئی اثر ڈالنے والا نہیں تھا لیکن اس میچ میں عمان کی نہ تجربہ کار ٹیم نے بھارت کی مضبوط ٹیم کا زبرست مقابلہ کیا۔

بھارت نے میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن میچ کے بعد عمان کی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں کی گئیں اور یہ کہا گیا کہ عمان نے یہ دکھا دیا کہ انڈیا کوئی بہت مضبوط اور ناقابل تسخیر ٹیم نہیں ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ اسے بھارت کے خلاف عمان کی طرح کی مزاحمت دکھانی چاہیے اور  ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینی چاہیے کیونکہ ’عمان نے انڈین بیٹنگ لائن اپ کا پول کھول دیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یوں لگ رہا تھا کہ وہ رنز کے انبار لگا دیں گے لیکن عمان کی کرکٹ ٹیم کی بنیادی حکمت عملی نے انڈیا کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے اور جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا۔

ایک نئی ٹیم کے لیے یہ ہدف کافی زیادہ تھا اور جواب میں عمان  مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز ہی بنا سکی اور 21 رنز سے میچ ہار گیا لیکن اس کی صرف چار وکٹیں ہی گریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے

میچ کے بعد عمان کی کاردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا جب کہ سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان بھی بولنے پر مجبور ہوگئے کہ عمان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

انڈیا کا اسکورکارڈ شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’انڈیا نے ایسوسی ایٹ سائیڈ عمان کے خلاف صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 کا اسکور کیا اور 200 رنز بھی عبور نہیں کر سکا! اگر ایسا ہے تو، ایک معیاری بولنگ اٹیک کے خلاف جدوجہد کا تصور کریں۔ اتوار کو ٹاس جیتنے کی صورت میں پاکستان کو یقینی طور پر انھیں پہلے بیٹنگ کی دعوت دینی چاہیے۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’عمان نے زیادہ بہتر کردار کا مظاہرہ کیا اور بہت سی ہواباز ٹیموں سے بہتر کھیل پیش کیا۔

مقبول خبریں