جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی

جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا جب کہ ایچ ای سی سندھ میں اسکا ریکارڈ موجود نہیں


کورٹ رپورٹر September 22, 2025

ملتان:

ملتان سیشن کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے جعلسازی پر 2 سال، جعلی دستاویزات پر 7 سال، جعلی دستاویزات کو اصل دکھانے کے جرم میں 2 سال قید جبکہ 10 ہزار جرمانہ اور رشوت کی کوشش کرنے کے جرم میں تین سال جبکہ جرم بدفعہ 82 پر تین سال قید کی سزا سنائی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔

مقبول خبریں