کراچی میں کل سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

مجموعی درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ متوقع


ویب ڈیسک September 25, 2025

کراچی:

شہر قائد میں کل سے زیادہ تر تیز دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مجموعی درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔

کراچی کا موسم آج جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں