ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
پاکستان نے گزشتہ روز اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔