ایمازون کے برساتی جنگلات مزید قدآور ہو رہے ہیں: تحقیق

گزشتہ 30 برس کے اندر ہر دہائی میں ایمازون کے درختوں کا اوسط سائز 3.2 فی صد تک بڑھا ہے: تحقیق


ویب ڈیسک September 27, 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایٹماسفیئر میں بڑھتے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کے نتیجے میں ایمازون کے برساتی جنگلات کے درخت بڑے ہو رہے ہیں۔

نیچر پلانٹس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ گزشتہ 30 برس کے اندر ہر دہائی میں ایمازون کے درختوں کا اوسط سائز 3.2 فی صد تک بڑھا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ رجحان کاربن ڈائی آکسائیڈ کی وافر مقدار کے ذرخیز اثرات سے مطابقت رکھتا ہے، جو کہ پودوں کی نمو کو بڑھا سکتا ہے۔

یہ نتائج 60 سے زائد جامعات کے بین الاقوامی اشتراک RAINFOR نیٹ ورک کی تحقیق میں سامنے آئی ہیں۔ تقریبا 100  سائنسدانوں نے طویل مدتی ڈیٹاسیٹ بنانے کے لئے 188 مستقل جنگلاتی پلاٹ میں درختوں کی نگرانی کی۔

مقبول خبریں