سندھ کے عوام دل کی گہرائیوں سے پاکستانی ٹیم کیلیے دعاگو ہیں، ایم پی اے روما مشتاق مٹو

پاک بھارت فائنل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پوری قوم کے خوابوں، دعاؤں اور جذبات کی ترجمانی ہے، ایم پی اے


ویب ڈیسک September 28, 2025

سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے نام ہے اور سندھ کے عوام بھی دل کی گہرائیوں سے اپنی قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام میں روما مشتاق مٹو نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فائنل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پوری قوم کے خوابوں، دعاؤں اور جذبات کی ترجمانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں کے پاس تاریخ رقم کرنے اور سبز ہلالی پرچم کو مزید سربلند کرنے کا سنہری موقع ہے۔ قوم کو اپنے ہیروز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے کہا کہ کھیل امن، خوشیوں اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شاہین اتحاد، ذمہ داری اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ان شاءاللہ کامیابی پاکستان کے حصے میں آئے گی۔

مقبول خبریں