پاکستانی باکسر کا رافیل گرنے اور 0-6 کا اشارہ، بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا

پاکستانی باکسر نے بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا


اسپورٹس ڈیسک September 28, 2025

پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔

میچ سے قبل ٹائٹل بیلٹ کے ساتھ فوٹوشوٹ کے وقت پاکستانی باکسر نے طیارہ گرنے اور 0-6 کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دے دیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا۔

سمیر خان نے بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔

https://www.facebook.com/reel/3959213534342149

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے پر حارث رؤف نے بھی رافیل گرنے اور 0-6 کا اشارہ کیا تھا جس پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو اور سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں